اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت کی کئی ریاستوں میں کورونا ٹیکہ کاری پر تفصیلی رپورٹ - بھارت کے متعدد ریاستوں میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

دارالحکومت دہلی میں بی جے پی رہنماء وجئے گویل نے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے پر صفائی ملازمین کی گل پوشی کر انہیں اعزاز سے نوازا۔

بھارت کے متعدد ریاستوں میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
بھارت کے متعدد ریاستوں میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

By

Published : Jan 16, 2021, 1:41 PM IST

آج ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کردیا ہے، جس کے بعد سے ملک کی متعدد ریاستوں میں ٹیکہ کاری کے عمل کی شروعات کردی گئی ہے۔

اڈیشہ میں ایمس کے سابق ڈائیریکٹر کو لگایا گیا ٹیکہ

جہاں اڈیشہ میں ایمس کے سابقہ ​​ڈائریکٹر اور ایس او اے یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر اشوک موہپترا نے بھوبنیشور کے ایس یو ایم ہسپتال میں کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی۔وہیں گجرات کے شہر احمدآباد میں واقع سیول ہسپتال میں کورونا ٹیکہ کاری کو شروع کیا گیا، اس دوران ریاست کے وزیراعلی وجئے روپانی بھی موجود رہے۔

گجرات میں ٹیکہ کاری مہم شروع

دارالحکومت دہلی میں بی جے پی رہنماء وجئے گویل نے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں ٹیکہ کاری شروع ہونے پر صفائی ملازمین کی گل پوش کر انہیں اعزاز سے نوازا۔

بی جے پی رہنما وجئے گویل نے صفائی ملازمین کو اعزاز سے نوازا

مرکزی حکومت کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر میں بھی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی گئی۔یہاں رضاکاروں کو پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔ جموں میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ویکسینیشن کی شروعات ہوئی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بتایا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے۔امید ہے کہ پہلا مرحلے کو ہم وقت پر مکمل کرلیں گے اور جب دوسرا مرحلہ شروع ہوگا تو اسے بھی مکمل کرکے جموں و کشمیر مکمل طور پر صحتمند ریاست کی فہرست میں شامل ہوجائےگا۔

رضاکاروں کو لگایا گیا ٹیکہ

سرینگر کے شیر کشمیر انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس(ایس کے آئی ایم ایس) میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم شروع ہوا، جہاں ٹیکہ لگانے والے ایک سنویہ سیوک نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، میں نے دوسرے رضاکاروں اور دیگر لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پہلا ٹیکہ لگوایا ہے،سبھی کو اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

وہیں مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنا میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہوا ہے۔ٹی ایم سی کے رکن پارلیمان دُلال داس نے ویکسینیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم آج شروع ہوگئی ہے، جس کے ساتھ ہی بھارت میں پہلے دن تین لاکھ سے زیادہ صحت کارکنوں کو کوڈ ۔19 ویکسین کی خوراکیں دی جائیں گی۔ملک بھر میں ایک ساتھ ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی گئی اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 3006 ویکسینیشن مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details