اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھوپال کے کووڈ مراکز پر کورونا ویکسینیشن کا آغاز - سرکاری ذرائع کے مطابق 18 سے زائد عمر کے شہریوں کو 47 مراکز پر کورونا ویکسین کی خوراک دی جارہی

بھوپال میں آج سے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام 22 مراکز پر شروع ہوگیا۔ اس کے علاوہ بھی 47 مراکز پر ویکسینیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

بھوپال کے کووڈ مراکز پر کورونا ویکسینیشن کا آغاز
بھوپال کے کووڈ مراکز پر کورونا ویکسینیشن کا آغاز

By

Published : May 8, 2021, 2:24 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق 18 سے زائد عمر کے شہریوں کو 47 مراکز پر کورونا ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔ ویکسینیشن کے دوران کورونا کے بڑھتے کیسز کے درمیان مکمل احتیاط برتی جارہی ہے۔ قطار میں کھڑے لوگوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنے، ماسک لگانے اور سینی ٹائزر کا استعمال کرنے کو کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں اب تک 18 سے 44 سال کی عمر کے تقریباً دس ہزار شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ 45 سال سے زیادہ عمر کے 62 لاکھ 61 ہزار سے زائد شہریوں کو پہلی خوراک اور سات لاکھ 49 ہزار سے زیادہ شہریوں کو دوسری خوراک بھی دی جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details