اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 30,941 نئے کیسز - گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 30,941 نئے کیسز اور 350 اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں، کیرالہ میں گذشتہ روز 19,622 نئے مریضوں کے ساتھ انفیکشن کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

corona update: India reports 30,941 fresh corona infections
بھارت میں کورونا کے 30,941 نئے کیسز

By

Published : Aug 31, 2021, 11:19 AM IST

وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 کورونا متاثرہ ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,38,560 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں اسی عرصے میں 30,941 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

کورونا سے 36,275 صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3,19,59,680 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ بازیابی کی شرح 97.67 فیصد ہو گئی ہے۔

فعال کورونا وائرس کیسز کم ہوکر 3,70,640 رہ گئے ہیں ایکٹیو کیسز اب کل کیسز کا 1.13 فیصد ہے۔

دریں اثنا کیرالہ میں 19,622 کوویڈ 19 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے ، جو ملک کی کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طرف سے سب سے زیادہ ایک دن میں کیسز ریکارڈ ہوا ہے۔ ریاست میں 132کووڈ اموات بھی درج کیے گئے ہیں۔

آج تک ٹیسٹ کیے گئے نمونوں کی کل تعداد 52.15 کروڑ ہے۔ موجودہ مثبت شرح 2.22 فیصد ہے۔

ملک میں جاری ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 64,05,28,644 افراد کو ویکسین دیا جا چکا ہے۔

  • کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر:

کل صحت یابی: 3,19,59,680

اموات کی تعداد: 4,38,560

فعال کیسز: 3,70,640

کل ویکسینیشن: 64,05,28,644

ABOUT THE AUTHOR

...view details