اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 25،072 نئے کیسز، 389 اموات - کورونا وائرس کی تازہ صورت حال

وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود نے پیر کو بتایا کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25،072 نئے کووڈ 19 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو 160 دنوں میں سب سے کم ہیں۔

corona update in india last 24 hours
بھارت میں کورونا کے 25،072 نئے کیسز، 389 اموات

By

Published : Aug 23, 2021, 11:51 AM IST

وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 389 کورونا متاثرہ ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,34,756 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں اسی عرصے میں 25،072 نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد ہی کورونا وائرس کے انفیکشن کے کل کیسز کی تعداد بڑھ کر 3،24،49،306 ہوگئی ہے۔

کورونا سے 44،157 صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3,16,80,626 ہوگئی ہے۔

فعال کورونا وائرس کیسز کم ہوکر 3،33،924 رہ گئے ہیں یہ 155 دنوں میں سب سے کم ہے جو کل انفیکشنز کا 1.03 فیصد ہے اور یہ مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔

اتوار کو کیرالا میں کورونا وائرس کے 10،402 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ یعنی 40 فیصد کیس صرف کیرالا میں ہیں۔ گزشتہ روز 66 متاثرہ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

اس کے بعد ریاست میں کل کیس 38 لاکھ 14 ہزار 305 تک پہنچ گئے ہیں۔ ملاپورم میں سب سے زیادہ 1،577 نئے کیسز ہیں۔ اس کے بعد کوزیکوڈ میں 1376 اور پالکڈ میں 1133 مریض پائے گئے۔

  • کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر:

کل ویکسینیشن: 58،25،49،595

کل صحت یابی: 3،16،80،626

اموات کی تعداد: 4،34،756

کل کیسز: 3،24،49،306

فعال کیسز: 3،33،924

ABOUT THE AUTHOR

...view details