ملک میں ہفتے کے روز 52 لاکھ 23 ہزار 612 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 58 کروڑ 14 لاکھ 89 ہزار 377 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30،948 نئے کیسز سامنے آنے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 24 لاکھ 24 ہزار 234 ہوگئی ہے۔
اس دوران 38 ہزار 487 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 36 ہزار 469 ہو گئی ہے۔ وہیں ایکٹو کیسز 7،942 کم ہوکر 3 لاکھ 53 ہزار 398 ہو گئے ہیں۔
اس دوران 403 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 34 ہزار 367 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.09 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.57 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
مہاراشٹرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1484 کم ہو کر 57474 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 5914 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6227219 ہوگئی ہے، جبکہ 145 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135817 ہوگئی ہے۔