بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کا اثر آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر ریاستوں میں لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو کی وجہ سے کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ ایک طرف جہاں نئے کیسز کم ہو رہے ہیں وہیں دوسری طرف انفیکشن کی وجہ سے اموات میں کوئی نمایاں کمی نہیں ہورہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 1،52،734 نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد کورونا مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 2،80،47،534 ہوگئی۔ وہیں 3،128 نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3،29،100 ہوگئی ہے۔