بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی ضرور واقع ہوئی ہے لیکن اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3،11،170 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور اس عرصے کے دوران 4،077 افراد انفیکشن کی وجہ سے ہلاک بھی ہوئے۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 2،46،84،077 ہوگئی ہے اور اب تک 2،70،284 افراد اس وبا کے شکار بھی ہوچکے ہیں۔
اس وقت ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 36،18،458 ہے۔
بھارت میں کورونا کی تازہ صورت حال ایک نظر میں: