کورونا وائرس کی دوسری لہر کی تیزی میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے، روزآنہ ریکارڈ شدہ انفیکشن کے کیسز ’جو 4 لاکھ کو عبور کرچکی تھی‘ اس کی تعداد اب 3.29 لاکھ ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3،29،942 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 2،29،92،517 ہوگئی ہے۔
اس عرصے میں 3،876 نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2،49،992 ہوگئی ہے، وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،56،082 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1،90،27،304 ہوگئی ہے، ملک میں ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 37،15،221 ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی مکمل تفصیلات ایک نظر میں: