اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں کمی - ایکٹیو کیسز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز دو ہزار سے گھٹ کر 3.61 لاکھ رہ گئے ہیں۔

Corona Virus
Corona Virus

By

Published : Aug 21, 2021, 3:11 PM IST

جمعہ کو ملک میں 36 لاکھ 36 ہزار 43 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 57 کروڑ 61 لاکھ 17 ہزار 350 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 34،457 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 286 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 36 ہزار 347 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 982 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 2،265 سے گھٹ کر 3 لاکھ 61 ہزار 340 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 375 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 33 ہزار 964 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.12 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.54 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔


ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2124 سے گھٹ کر 58958 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6384 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6221305 ہو گئی ہے جبکہ 105 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 135672 ہوگئی ہے۔

وہیں کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 20983سے بڑھ کر 182818 ہو گئے ہیں اور 17،142 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے ہلاکت خیز کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3584634 ہو گئی ہے جبکہ مزید 99 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 19345 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز28 سے بڑھ کر 21187 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 37 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 37،105 ہو گئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک 2877785 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 243 سے گھٹ کر 19621 رہ گئی ہے اور 24 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 34،663 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2543319 مریض شفایاب ہو ئے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں فعال کیسز 15472 ہیں۔ اس ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1970864 تک جا پہنچی ہے جبکہ 13702 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 18 سے گھٹ کر 9635 رہ گئے ہیں اور اس ہلاکت خیز وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 18،346 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1513766 مریض صحت مند ہو ئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Corona Update: بھارت میں 36،571 نئے کیسز، 540 اموات

ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 6728 ہیں جب کہ اب تک 3854 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 643812 لوگ اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 28 سے گھٹ کر 931 رہ گئے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 989560 لوگ کورونا سے شفایاب جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13552 ہوچکی ہے۔

ریاست پنجاب میں فعال کیسز 33 سے بڑھ کر 538 ہو گئے ہیں اور کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 583291 ہو گئی ہے جبکہ 16،351 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز کم ہوکر 186 پر آ گئے ہیں اور اب تک 815008 مریض موذی وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 10،078 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details