اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Virus Update: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار نئے کیسز، 930 اموات - بھارت میں کورونا وائرس

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 43 ہزار 733 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 930 نئی اموات درج کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,04,211 ہوگئی ہے۔

Corona Virus Update
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار نئے کیسز، 930 اموات

By

Published : Jul 7, 2021, 12:37 PM IST

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 43,733 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ وہیں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 4,59,920 تک پہنچ گئی ہے جب کہ صحت یابی کی شرح 97.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب اس عرصے میں 47,240 مریض وبا کو شکست دے چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2,97,99,534 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 4,59,920 ہے۔

بھارت میں کورونا کے 43,733 نئے کیسز کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 3,06,63,665 ہوگئی ہے اور 930 نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,04,211 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:

کل کیسز: 3,06,63,665

کل صحت یاب افراد: 2,97,99,534

اموات کی تعداد: 4,04,211

فعال کیسز: 4,59,920

کل ویکسینیشن: 36,13,23,548

ABOUT THE AUTHOR

...view details