اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 18,870 نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 28,178 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,29,86,180 ہوگئی ہے۔

Corona Update: بھارت میں کورونا کے 18,870 نئے کیسز
Corona Update: بھارت میں کورونا کے 18,870 نئے کیسز

By

Published : Sep 29, 2021, 12:37 PM IST

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18,870 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ 378 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,37,16,451 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,47,751 اموات ہوچکی ہیں۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 28,178 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,29,86,180 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ ٹیکہ کاری 87 کروڑ 66 لاکھ سے زائد

جب کہ کل ایکٹیو کیسز 2,82,520 ہیں۔ تاہم ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 54,13,332 افراد کو ویکسین دی گئی۔ وہیں ویکسینیشن کی کل تعداد 87,66,63,490 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details