اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں 10 لاکھ کی آبادی پر کورونا کی جانچ اوسطاً 95 ہزار سے عبور

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جانچ پر توجہ دی جا رہی ہے، انفیکشن پر قابو پانے کی کوشش میں21 نومبر کو ملک میں فی 10 لاکھ آبادی کی اوسطاً جانچ کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملک میں 10 لاکھ کی آبادی پر کورونا کی جانچ اوسطاً 95 ہزار سے عبور
ملک میں 10 لاکھ کی آبادی پر کورونا کی جانچ اوسطاً 95 ہزار سے عبور

By

Published : Nov 22, 2020, 5:05 PM IST

کورونا وائرس کے انفیکشن کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے متاثرین کا جلد از جلد سراغ لگا کر انفیکشن پر قابو پانے کی کوشش میں21 نومبر کو ملک میں فی دس لاکھ آبادی کی اوسطاً جانچ کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

رواں سال 30 جنوری کو ملک میں عالمی وبا کا کووڈ 19 کا پہلا واقعہ سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کرنے کا دائرہ بڑھایا اور انفکشن کا سراغ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر توجہ دی۔

اتوار کے روز انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 نومبر تک جانچ کی کل تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ 33 ہزار 134 تک پہنچ گئی ہے۔ 21 نومبر کو کورونا کے 75 لاکھ 326 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

جانچ کے کل اعداد و شمار کی بنیاد پر کورونا وائرس اوسطاً 95 ہزار 217 فی لاکھ آبادی ہے۔

بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں گزشتہ 24 ستمبر کو ایک ہی دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details