ہولی فیملی میں چند دنوں سے زیر علاج ماہر اسلامیات پروفیسر اختر الواسع کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں اسپتال کے کووڈ شعبے میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، پروفیسر واسع کو تین روز قبل سینے میں تکلیف اور شوگر میں اضافے کے پیش نظر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی جانچ کے بعد انہیں سیمی آئی سی یو میں رکھا گیا۔ گذشتہ رات کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔