اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا نے چھینے کانگریس کے دو قدآور رہنما - ahmad aptel and gogoi

کانگریس کو گزشتہ 48 گھنٹے میں دو بڑے صدمے پہنچے جب کورونا وائرس نے دو قدآور رہنماؤں کو اپنی آغوش میں لے لیا۔

کورونا نے چھینے کانگریس کے دو قدآور رہنما
کورونا نے چھینے کانگریس کے دو قدآور رہنما

By

Published : Nov 25, 2020, 1:50 PM IST

کانگریس کو پچھلے 48 گھنٹے میں دو بڑے جھٹکے لگنے کی وجہ سے صدمہ ہوا ہے جب کورونا وائرس نے دو قدآور رہنماؤں آسام کے سابق وزیراعلیٰ ترون گوگوئی اور پارٹی کے سینیئر رہنما احمد پٹیل کو چھین لیا۔

واضح رہے کہ آسام کے تین بار وزیراعلیٰ رہے گوگوئی کا 85 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا جبکہ 71 برس کے احمد پٹیل بدھ کی صبح کورونا سے جنگ ہار گئے۔

آسام کے تین بار وزیراعلیٰ رہے گوگوئی کا 85 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ مسٹر گوگوئی شمال مشرق میں کانگریس کے سربراہ رہنما تھے تو وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں مسٹر پٹیل پارٹی پہچان تھے۔

دونوں رہنماؤں کا شمار کانگریس کے سب سے بھروسے مند ساتھی کے طور پر ہوتا تھا اور دونوں ہی گاندھی خاندان کے قریبی اور بھروسے مند رہنما تھے۔

احمد پٹیل 71 برس کی عمر میں کورونا سے جنگ ہار گئے

یاد رہے کہ آسام میں اگلے برس اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، ایسے میں مسٹر گوگوئی کا جانا پارٹی کے لیے بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے۔

سیاست میں قریب پانچ دہائی تک سرگرم رہے مسٹر گوگوئی سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی حکومت میں سنہ 1971 میں پہلی بار پارلیمنٹ پہنچے اور پھر سیاستی سیڑھیاں چڑھتے چلےگئے۔

کانگریس کو گزشتہ 48 گھنٹے میں دو بڑے صدمے پہنچے

انہوں نے اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، سونیا گاندھی اور اب راہل گاندھی کے ساتھ کام کیا۔

واضح رہے کہ تین بار لوک سبھا اور چار مرتبہ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رہے احمد پٹیل طویل وقت سے حالیہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر تھے اور فی الحال کانگریس کے خزانچی تھے۔

مسٹر راجیو گاندھی کے قتل کے بعد جب سونیا گاندھی نے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی اس کے بعد آخری وقت تک مسٹر پٹیل ان کے (سونیا گاندھی) کے سب سے بھروسے مند رہے اور پارٹی کو کسی بھی پریشانی سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details