اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو میں کورونا صحتیابی کی شرح 96 فیصدسےتجاوز - تملناڈو میں کورونا صحتیابی کی شرح

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 7,52,521ہوگئی ہے۔

تمل ناڈو میں کورونا صحتیابی کی شرح 96 فیصدسےتجاوز
تمل ناڈو میں کورونا صحتیابی کی شرح 96 فیصدسےتجاوز

By

Published : Nov 13, 2020, 5:00 AM IST

تمل ناڈو میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر 2,112 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد جمعرات کے روز تقریبا 7.52 سے زائد ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر تقریبا 96 فیصد پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں اس وبا کے فعال معاملے میں کمی جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے 25 اور مریضوں کی موت ہوئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11,440 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 7,52,521ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 2,347 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7,22,686 ہوگئی۔ یعنی مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 96.03 فیصد ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details