اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی رہنما کیسری ناتھ ترپاٹھی پی جی آئی میں داخل

سابق گورنر اور بی جے پی کے رہنما کو لکھنو کے پی جی آئی میں داخل کرایا گیا ہے، حال ہی میں وہ کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

نی جے پی رہنما کیسری ناتھ ترپاٹھی پی جی آئی میں داخل
نی جے پی رہنما کیسری ناتھ ترپاٹھی پی جی آئی میں داخل

By

Published : Jan 2, 2021, 7:21 AM IST

مغربی بنگال کے سابق گورنر اور بی جے پی کے رہنما کیسری ناتھ ترپاٹھی کو پی جی آئی میں داخل کرایا گیا ہے۔ سابق گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں، انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں جمعہ کے روز پی جی آئی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ سابق گورنر کی کورونا رپورٹ دو دن پہلے مثبت آئی۔ اس رپورٹ کے مثبت آنے کے بعد وہ پریاگراج میں واقع اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں تھے۔ جمعہ کے روز صحت مزید خراب ہونے کے بعد انہیں پی جی آئی میں داخل کرایا گیا۔

جمعہ کو اترپردیش میں کووڈ 19 کے انفیکشن کے 871 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس میں 1263 کووڈ 19 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اترپردیش میں کورونا وائرس کے کل 13 ہزار 823 فعال معاملات ہیں اور صحتیابی کی شرح 96.21 فیصد ہے۔

ریاست کے دارالحکومت میں کووڈ 19 کے 73 نئے کیسز پائے گئے ہیں، ایک ہی وقت میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے، مرنے والوں کا تعلق پریاگراج اور بلیا سے ہے، دونوں مریضوں دارالحکومت میں زیر علاج تھے، دارالحکومت میں سب سے زیادہ تعداد اندرا نگر کے علاقے میں پائی گئی ہے۔ اندرا نگر میں 18، گومتی نگر میں 11، عالم باغ میں 13، رائے بریلی میں 10، حضرت گنج میں 11، ٹھاکر گنج میں 10 کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔

اترپردیش میں کورونا ویکسینیشن کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، ہر ضلع میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کے لیے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق ویکسین کے بارے میں اب تک کیا تیاری کی گئی ہے اور اس کو زمینی سطح پر کیسے عملی جامہ پہنایا جائے گا، ہفتے کے روز دارالحکومت لکھنؤ کے چھ اسپتالوں میں ایک رن کی انجام دہی ہوگی۔ پانچ جنوری کو اترپردیش کے تمام اضلاع میں پانچ مقامات پر ڈرائی رن کیا جائے گا جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ کووڈ ۔19 کا کام کیسے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details