اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ان پانچ ریاستوں میں کورونا مثبت کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ - اردو نیوز

ملک میں کورونا انفیکشن قابو سے باہر ہو چکا ہے۔ روزانہ مثبت کیسز کے ساتھ کورونا کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔ وہیں، انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جوکہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

corona increased in positive cases with positivity rate
ملک کی ان پانچ ریاستوں میں کورونا مثبت کی شرح میں اضافہ ہوا

By

Published : Apr 30, 2021, 10:42 AM IST

ملک کورونا کی وبا کی دوسری لہر سے شدید مشکل میں ہے۔ کورونا متاثرین مریضوں کے معاملے میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت نے گذشتہ پانچ روز میں کورونا کے مثبت معاملے میں مسلسل اضافہ درج کیا ہے جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

ٹیسٹ مثبت ہونے کی شرح کیا ہے؟

مثبت شرح مثبت لوگوں کے ایسے گروپ کی نشاندہی کرتی ہے جو جانچ کے بعد مثبت پائے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر 100 افراد پر شبہ ہے کہ وہ وائرس کے رابطے میں آئے ہیں اور جانچ کے بعد ان میں سے صرف دو ہی مثبت پائے گئے۔ ایسی صورتحال میں مثبت کی شرح تقریباً دو فیصد ہے۔

ملک کی ان پانچ ریاستوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ:

ریاست مثبت کیسز کل جانچ مثبت شرح
مہاراشٹر 4539553 26816075 16.90 فیصد
گوا 88028 646059 13.60 فیصد
کیرالہ 1533985 15650037 9.80 فیصد
چھتیس گڑھ 697902 7086058 9.80 فیصد
ناگالینڈ 13750 146190 9.40 فیصد

ان ریاستوں میںکورونا سےسب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں:

ریاست

اموات

مہاراشٹر 67985
دہلی 15377
کرناٹک 15306
تمل ناڈو 13933
اترپردیش 12238
مغربی بنگال 11248

ABOUT THE AUTHOR

...view details