اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ناگالینڈ میں کورونا کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے 93 نئے معاملات - ریاست میں ڈیلٹا ویرئنٹ کے سبب کورونا کے معاملات

محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں ڈیلٹا ویرئنٹ کے سبب کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ڈیلٹا ویرئنٹ کافی تیزی سے پھیلتا ہے۔

corona delta
کورونا کے ڈیلٹا ویرئنٹ

By

Published : Jul 3, 2021, 10:36 PM IST

ناگالینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے 93 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 کے کپّا ویرئنٹ کے دواور الفا ویرئنٹ کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معلومات ریاست کے محکمہ صحت اورخاندانی بہبود نے ہفتہ کو دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا پلس زیادہ خطرناک: ڈاکٹرحلیمہ یزدانی

محکمہ صحت نے بتایا کہ مغربی بنگال کے کلیانی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیکل جینومکس (این آئی بی جی) کی جانب سے جمعرات کی شام کو موصولہ رپورٹ میں ہول جینوم سیکونسنگ رپورٹ کے مزید دو نمونوں کے نتیجے ابھی واضح نہیں ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں ڈیلٹا ویرئنٹ کے سبب کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ڈیلٹا ویرئنٹ کافی تیزی سے پھیلتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details