اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اور فعال کیسزمیں کمی

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12،286 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اور فعال کیسزمیں کمی
کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اور فعال کیسزمیں کمی

By

Published : Mar 2, 2021, 2:19 PM IST

کچھ ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز میں ہوئے اچانک اضافہ کے بعد راحت کی بات یہ ہے کہ میں ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد اور فعال کیسز دونوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مسلسل چھ دن تک کورونا وائرس سے مرنے وا لوں کی تعداد 100 سے زائد رہنے کے بعد اوربعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 91 رہ گئی ہے اور اسی دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ رہنے سے پانچ دن بعد فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔

دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 54 ہزار 136 افراد کو کورونا ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12،286 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،464 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 98 ہزار 921 افراد ہو گئی۔

فعال کیسز 269 کم ہوکر 1.68 لاکھ سے زائد ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران 91 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 248 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 97.07 ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.51 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.41 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details