اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ میں کورونا کیسز میں اضافہ - urdu news

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ابھی بھی اضافہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں کووڈ-19 سے امریکہ میں 5.49 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ابھی بھی اضافہ جاری ہے
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ابھی بھی اضافہ جاری ہے

By

Published : Mar 29, 2021, 12:25 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ میں ہیں جس کی وجہ سے اب تک 5.49 لاکھ سے زائد افراد فوت ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اس وبا نے خوف ناک شکل اختیار کر لی ہے اور اب تک اس سے 3.02.2 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کیسز میں اضافہ

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس وانجینیئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 549335 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30262037 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ صرف نیو یارک میں ہی 50017 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ابھی بھی اضافہ جاری ہے

اس عالمی وبا کی وجہ سے اب تک نیوجرسی میں 24389 افراد فوت ہوچکے ہیں، جبکہ کیلیفورنیا میں 58949 فوت ہوئے ہیں۔

وہیں ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 48093 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 سے 33178 افرات مرچکے ہیں۔

نیز مشیگن میں 17047، میساچوسٹس میں 17115، اور پنسلوانیا میں 24971 ہلاکتیں ہوئی ہيں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details