اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Corona Cases increase in South Korea: جنوبی کوریا میں کورونا کے 3717 نئے کیسز - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

کورونا وائرس کا پھیلاؤ اب غیر میٹروپولیٹن علاقوں میں بھی پھیل چکا ہے۔ ان علاقوں میں 1154 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ 188 کیس ایسے لوگوں کے ہیں جو بیرون ملک سے آئے ہیں۔ ایسے کیسز کی تعداد اب 18458 ہے۔ Corona Cases increase in South Korea

جنوبی کوریا میں کورونا کے 3717 نئے کیسز
جنوبی کوریا میں کورونا کے 3717 نئے کیسز

By

Published : Jan 7, 2022, 11:52 AM IST

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 3717 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر چھ لاکھ 57 ہزار 508 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں سیول میں 979، صوبہ گیانگی میں 1,224 اور انچیون شہر میں 172 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ corona caes in South Korea

اس وائرس کا پھیلاؤ اب غیر میٹروپولیٹن علاقوں میں بھی پھیل چکا ہے۔ ان علاقوں میں 1154 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ 188 کیس ایسے لوگوں کے ہیں جو بیرون ملک سے آئے ہیں۔ ایسے کیسز کی تعداد اب 18458 ہے۔

اس دوران اس بیماری سے 45 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں مرنے والوں کی تعداد 5932 ہو گئی ہے۔

ملک میں 4 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 710 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور چار کروڑ 28 لاکھ 44 ہزار 783 افراد کو دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ دو کروڑ، پانچ لاکھ، چار ہزار 929 افراد کو بوسٹر ڈوز بھی لگائی جا چکی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details