اردو

urdu

By

Published : Jun 23, 2021, 10:24 PM IST

ETV Bharat / bharat

پنجاب میں کورونا کے معاملات میں کمی، کل 20 مریضوں کی موت

ریاست میں گذشتہ 24 گھںٹوں میں کورونا کے بیس مریضوں کی موت ہوگئی اور اس کے ساتھ اب تک مرنے والوں کی تعداد پندرہ ہزار 888 ہو گئی ہے۔

Corona cases
کورونا کیسیز

پنجاب میں کورونا وبا کی خوفناک تصویر دیکھنے کے بعد اب گزشتہ کچھ وقت سے معاملات میں کمی آنے سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔ کل ایک دن میں ریاست میں کل ملاکر 20مریضوں کی موت ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک ریاست میں ایک کروڑ سے زیادہ مشتبہ افراد کے نمونے لئے جاچکے ہیں اور معاملات کی جانچ تیز کردی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے تیسری لہر کے اندیشہ کے مدنظر ریاست میں تیاریاں شرو ع کردی ہیں تاکہ وبا سے مقابلہ کرکے لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

ریاست میں کل ایک دن میں کورونا کے بیس مریضوں کی موت ہو گئی اور اس کے ساتھ اب تک مرنے والوں کی تعداد پندرہ ہزار 888 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 1813 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں اور 155مریضوں کی حالت نازک ہے۔ ریاست میں کل چارسو نئے پازیٹیو معاملے سامنے آئے۔ اسی کے ساتھ پازیٹیومعاملات کی تعداد پانچ لاکھ 93ہزار ہوگئی اور پانچ لاکھ 71ہزار سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوکر گھر واپس گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Coronavirus Update: کورونا کیسز میں مسلسل کمی

کورونا کے معاملات کم ہونے سے ریاستی حکومت نے صنعتی سرگرمیوں سمیت تمام شعبوں میں کورونا پابندیوں میں پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ چھوٹ دی ہے۔ دکاندار رعایت کے لئے مظاہرہ کررہے تھے کیونکہ ان کا کام ٹھپ پڑ گیا۔ اب چھوٹ ملنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

ریاستی حکومت نے کووڈ قواعد پر سخی سے عملدرآمد کا لوگوں کو مشورہ دیا ہے۔ اگر کووڈ قواعد میں لاپرواہی نہیں برتی گئی تو تیسری لہر نہیں آئے گی۔

یو این ائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details