اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 14،199 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز میں 4،421 کا اضافہ ہوا ہے، جس سے مجموعی تعداد اب 1.50 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز

By

Published : Feb 22, 2021, 4:20 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت ہونے والوں کی تعداد 4500 کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 11 لاکھ 16 ہزار 385 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 14،199 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز میں 4،421 کا اضافہ ہوا ہے، جس سے مجموعی تعداد اب 1.50 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9،695 مریض صحت مند ہوئے، جس سے اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 99 ہزار 410 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 83 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 385 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد کی خاتون نے اپنی بیٹی کو بھارت واپس لانے کا مطالبہ کیا

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.22 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.36 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details