اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فجر کی اذان پر پرگیہ ٹھاکر کا متنازع بیان - وہ آوازیں مسلسل آتی رہتی ہیں

ایک پروگرام کے دوران عوام سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے فجر کی اذان پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'صبح 5 بج کر کچھ منٹ پر بہت تیز آوازیں آتی ہیں۔ وہ آوازیں مسلسل آتی رہتی ہیں۔ اس آواز سے سب کی نیندیں اُڑ جاتی ہیں۔ کچھ مریض ہوتے ہیں جن کو اس سے پریشانی بھی ہوتی ہے۔'

bhopal latest news  Sadhvi Pragya Singh Thakur  pragya thakur statement  MP Pragya Thakur's big statement about Ajan, said- this sound disturbs slee  Sadhvi Pragya Singh Thakur controversial statement  Sadhvi Pragya Singh Thakur on azaan  azan disturb us says sadhvi pragya singh thakur  صبح کی اذان سے بہت تکلیف ہوتی ہے: پرگیہ سنگھ ٹھاکر  رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر  سادھنا بھی ٹوٹ جاتا ہے  اس آواز سے سب کی نیندیں خراب ہوجاتی ہے  وہ آوازیں مسلسل آتی رہتی ہیں
صبح کی اذان سے بہت تکلیف ہوتی ہے: پرگیہ سنگھ ٹھاکر

By

Published : Nov 10, 2021, 4:53 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے فجر کی اذان پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'صبح کی اذان سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ اس سے سادھنا بھی ٹوٹ جاتی ہے۔ اس آواز سے سب کی نیندیں خراب ہوجاتی ہیں۔ گھروں میں کچھ مریض ہوتے ہیں جن کو اس سے پریشانی ہوتی ہے۔'

ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ 'صبح 5 بج کر کچھ منٹ پر بہت تیز آوازیں آتی ہیں، وہ آوازیں مسلسل آتی رہتی ہیں۔ اس آواز سے سب کی نیندیں اُڑ جاتی ہیں۔ کچھ مریض ہوتے ہیں جن کو اس سے پریشانی بھی ہوتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ یہ وقت باباؤں اور سنیاسیوں کی سادھنا کا بھی ہوتا ہے۔ اس وقت آذان سے ان کا روحانی عمل درہم برہم ہو جاتا ہے۔

فجر کی اذان پر سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا متنازع بیان

مزید پڑھیں:۔Pragya Singh Thakur: اسکول سے متصل مسجد میں نمازیوں کے آنے پر اعتراض

رکن پارلیمان نے کہا کہ باباؤں اور سنتوں کی پوجا کا وقت بھی صبح کا ہے۔ آرتی کا وقت بھی وہی ہے لیکن ہمیں ان لاؤڈ سپیکر کی آواز کو زبردستی سننا پڑتا ہے۔ جب ہم اونچی آواز میں سنکھ بجاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمارے اسلام میں اسے جائز نہیں سمجھا جاتا۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے اسکول کے میدانوں میں پڑھائی جانے والی نماز پر اعتراض کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details