اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Controversial Hoarding Of PM Modi: نریندر مودی کے خلاف ہورڈنگز لگانے کے معاملے میں پانچ گرفتار - پریاگ راج میں پی ایم مودی کے خلاف احتجاج

پریاگ راج میں دو مقامات پر وزیراعظم مودی کے تئیں ناراضگی و احتجاج میں متنازع ہورڈنگز لگائے گئے تھے۔ ہورڈنگز میں 'بائے بائے مودی' بڑے حروف میں لکھا گیا تھا، تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ تلنگانہ کے ایک شخص کو یہ ہورڈنگز لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

Controversial Hoarding Of PM Modi
مودی کے خلاف متنازع ہورڈنگز لگانے کے معاملے میں 5 گرفتار

By

Published : Jul 12, 2022, 4:01 PM IST

اتر پردیش:پریاگ راج(الہٰ آباد) میں پی ایم مودی کے خلاف احتجاج میں 'بائے بائے مودی' کے ہورڈنگز لگائے گئے تھے، اس کے علاوہ بے روزگاری اور مہنگائی پر بھی تبصرے کیے گئے تھے۔ ہورڈنگز کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر انہیں ہٹا دیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے متنازع ہورڈنگز لگانے والوں کی تلاش شروع کر دی تھی۔ پیر کو پولس نے ہورڈنگ لگانے والوں کا پتہ لگا کر 5 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس میں پرنٹرز اور پرنٹنگ پریس کے مالکان تک شامل ہیں۔

دراصل چار دن پہلے پریاگ راج میں دو مقامات پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہورڈنگز لگائے گئے تھے۔ اس میں بائے بائے مودی بڑے حروف میں لکھا گیا تھا اور ساتھ میں وزیراعظم کی تصویر بھی تھی۔ ان کے ہاتھ میں ایل پی جی سلینڈر تھا اور دو چھوٹی تصویروں میں بے روزگاری اور دیگر مسائل کو دکھایا گیا تھا۔ اس میں ہورڈنگز لگانے والوں اور پبلشرز کا نام اور پتہ نہیں لکھا گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ہورڈنگز لگانے والوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ تلنگانہ کے رہنے والے سائی نام کے شخص کو یہ ہورڈنگز لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ ملزم نے اپنے فون سے دس ہزار روپے دے کر ہورڈنگ لگانے کی ہدایت کی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے سائی نام کے شخص کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سائی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ٹی آر ایس کے لیڈر ہیں اور گزشتہ کچھ دنوں سے انہوں نے پریاگ راج میں ہورڈنگس لگا کر اپنے اور اپنی پارٹی کے لیے مہم شروع کی تھی۔ دریں اثنا گزشتہ ہفتے انہوں نے پریاگ راج کے پولیس لائن کے قریب علاقے میں دو مختلف مقامات پر پی ایم مودی کی مخالفت میں متنازع ہورڈنگز لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: TRS Rally in Hyderabad: حیدرآباد میں ٹی آر ایس کی ریلی، بائے بائے مودی کے نعرے

وہیں پولیس نے اس معاملے میں انیکیت کیشری، ابھے کمار سنگھ، راجیش کیشروانی، شیو اور دھرمیندر کمار کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اس معاملے کے اہم ملزم تلنگانہ کے ساکن سائی کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائی سے یہ معلوم کیا جائے گا کہ اس نے پی ایم کے حوالے سے متنازعہ ہورڈنگ کیوں لگائی اور اس طرح کے ہورڈنگ لگانے کے پیچھے اس کا کیا مقصد تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details