اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Controversial Comment on President Murmu کانگریس رہنما کا صدر جمہوریہ کے خلاف قابل اعتراض بیان - دروپدی مرمو پر تبصرہ

کانگریس رہنما ادت راج نے اپنے ایک متنازع ٹویٹ میں لکھا کہ کسی بھی ملک کو دروپدی مرمو جیسا صدر نہیں ملنا چاہیے۔Controversial Comment On President Murmu

کانگریس رہنما نے صدر دروپدی مرمو کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا
کانگریس رہنما نے صدر دروپدی مرمو کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا

By

Published : Oct 6, 2022, 1:59 PM IST

نئی دہلی:کانگریس رہنما ادت راج نے صدر دروپدی مرمو کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا ہے، جس کے بعد تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے صدر دروپدی مرمو کے بارے میں ایک تبصرہ کیا ہے۔ ادت راج نے ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کسی بھی ملک کو دروپدی مرمو جیسا صدر نہیں ملنا چاہیے۔ Congress Leader Udit Raj On President Murmu

کانگریس رہنما نے صدر دروپدی مرمو کے خلاف قابل اعتراض بیان دیا

اس تنازع کے بعد انہوں نے کئی ٹویٹ کیے اور متنازع تبصرے کو ذاتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دروپدی مرمو جی سے متعلق میرا بیان ذاتی نوعیت کا ہے۔ کانگریس پارٹی اس سے مستثنی ہے، مرمو جی کو امیدوار بنایا اور آدیواسی کے نام پر ووٹ مانگنا، کیا صدر بننے کے بعد وہ آدیواسی نہیں رہیں کیا؟ اگر وہ ملک کی صدر ہیں تو قبائل کی نمائندہ بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں صدر کے طور پر دروپدی مرمو جی کا پورا احترام کرتا ہوں۔ وہ دلت-آدیواسی کی نمائندہ بھی ہیں اور اس لئے انہیں سوال کرنے کا حق ہے۔ اسے صدر کے عہدے سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:۔Ram Gopal On Draupadi Murmu: دروپدی مرمو پر رام گوپال کا متنازع تبصرہ، بی جے پی کا کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 70 فیصد لوگ گجرات کا نمک کھاتے ہیں، جو مناسب نہیں ہے۔ اس پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے سخت اعتراض درج کیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ ان کی زبان قابل قبول نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details