یوکرین اور روس کے بیچ ہونے والی جنگ کو لیکر امن کے علمبردار ورلڈ پیس امبیسڈر سوامی وشوآنندجی نے کہا کہ ہم نے جنگ سے پہلے امن کی اپیل کی تھی لیکن جنگ ٹل نہ سکی۔ حالانکہ جنگ کو لیکر بھارتی حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ جنگ ٹل جائے۔ یہ بات ممبئی میں آل انڈیا علماء بورڈ کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کے دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سوامی وشو آنند جی نے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کو لیکر ابھی بھی بات چیت جاری ہے اور دو سے تین دنوں کے اندر اسکے بہتر نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
آل انڈیا علما بورڈ کے قومی صدر انظر خان نے کہا کہ ملک میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے، ایسے موقع پر بورڈ کو یہ محسوس ہوا کہ امن کی اپیل کرنے کے لئے متعدد مذاہب کے امن پسند لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے تاکہ بھارت میں بدامنی پھیلانے والوں پر قابو پایا جا سکے جو ملک کی فضا میں نفرت گھولنے کا کام کر رہے ہیں۔