اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ پہنچی - ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل گراوٹ کے بعد گزشتہ 200 دنوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 2،64،458 رہ گئی ہے۔ جبکہ اموات 4 لاکھ 48 ہزار سے متجاوز کرگئی ہے۔

ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ پہنچی
ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ پہنچی

By

Published : Oct 4, 2021, 2:23 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار گراوٹ اور ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 200 دنوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 2،64،458 رہ گئی ہے۔

اتوار کو ملک میں 23 لاکھ 46 ہزار 176 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی، جس کے بعد اب تک 90 کروڑ 79 لاکھ 32 ہزار 861 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20،799 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 702 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دریں اثنا مزید 26،718 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 247 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 6،099 سے گھٹ کر دو لاکھ 64 ہزار 458 رہ گئے ہیں۔ اسی درمیان مزید 180 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،48،997 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 97.89 فیصد ، ایکٹیوکیسز کی شرح 0.78 جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

corona

ABOUT THE AUTHOR

...view details