اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Dr Aqeel Shaikh on Republic day: 'بھارتی آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے'

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر Director of National Council for Promotion of Urdu Language شیخ عقیل نے کہا کہ اس سال یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب سے جشنِ جمہوریت Republic Day جنوری کی 23 تاریخ سے منایا جائے گا، اور 24 جنوری کو آزاد ہند فوج کے رہنما اور عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس Netaji Subhas Chandra Bose کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

Constitution of India provides Equal Rights
Constitution of India provides Equal Rights

By

Published : Jan 26, 2022, 10:59 PM IST

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان National Council for Promotion of Urdu Language کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے بھارتی جمہوریت Indian Democracy کے امتیازات اور خوبیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے India is the Largest Democracy in the World اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ یہ بات انہوں نے 73ویں یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے آج قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب میں کہی۔

شیخ عقیل احمد نے کہا کہ اس سال یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اب سے جشنِ جمہوریت 23 جنوری سے منایا جائے گا، اور 24 جنوری کو آزاد ہند فوج کے رہنما اور عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔ شیخ عقیل نے کہا کہ سبھاش چندر بوس ہماری تاریخ آزادی کا ایک نمایاں نام ہے، جن کی خدمات کا حکومتِ ہند ان کے شایانِ شان اعتراف کر رہی ہے۔

انہوں نے اس موقعے پر ملک کے تحفظ میں ہندوستانی افواج کی شجاعت، بہادری اور ایثار و قربانی کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک محفوظ ہے اور جب بھی ضرورت پڑی ہے انہوں نے اس ملک کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ہمارے ان جوانوں کی بے مثال قربانیوں کا بخوبی اعتراف کیا ہے، جنہوں نے آزادی کے بعد مختلف جنگوں میں اپنی بہادری کے جوہر دکھائے اور ملک کو عزت و فتح مندی سے ہمکنار کیا، انھی کی یادگار میں انڈیا گیٹ پر نیشنل وار میموریل بنایا گیا ہے جہاں 1947 سے لے کر اب تک شہید ہونے والے ہزاروں فوجیوں کے نام کندہ ہیں اور پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ جوانوں کے مجسمے بھی بنائے گئے ہیں۔

حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے امر جوان جیوتی کی مشعل کو وار میموریل مشعل میں ملاکر تمام مجاہدین اور فوجیوں کی قربانیوں کو بہترین خراج پیش کیا ہے اور اس طرح ملک کی حفاظت میں غیر معمولی کردار ادا کرنے والے تمام جوانوں کے نام کی یہ مشعل ایک ہی جگہ جلتی رہے گی اور ان کی یاد دلاتی رہے گی۔

شیخ عقیل نے کہا کہ دستورِ ہند ملک کی فلاح و ترقی کے لیے مل جل کر جدوجہد کرنے اور اپنے حقوق کے ساتھ اپنی ذمے داریاں انجام دینے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستورِ ہند میں تمام ہندوستانی زبانوں کے تحفظ و فروغ کی ضمانت دی گئی ہے اور مودی حکومت نے اسی پر عمل کرتے ہوئے نئی قومی تعلیمی پالیسی میں تمام مادری زبانوں کی تعلیم و تحفظ پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:NCPUL Director on Urdu Content: 'اردو کے مواد کو بہت جلد آن لائن کیا جائے گا'

اس پالیسی میں دیگر زبانوں کے ساتھ اردو زبان کے فروغ پر بھی خاص طور پر توجہ دی گئی ہے اور اس کی تعلیم و تحفظ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ انہوں نے تمام اردو والوں سے اپیل کی کہ اردو زبان کے فروغ کے تئیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ پرچم کشائی کی اس تقریب میں کونسل کے تمام اسٹاف موجود رہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details