اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کرایا گیا: کسان تنظیم

کسان تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ تین نئے زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے مطالبے پر چل رہی کسانوں کی تحریک کے تحت 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالے جانے کے دوران دہلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کروایا گیا تاکہ کسان تحریک کو بدنام کر کے اس کے لیڈروں کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکے۔

conspiracy was hatched to weaken farmers movement in delhi: farmers union
دہلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کرایا گیا: کسان تنظیم

By

Published : Jan 28, 2021, 5:21 PM IST

راجستھان میں سری گنگا نگر کے پنچایتی دھرم شالہ میں آج منعقد پریس کانفرنس میں اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے سینئر لیڈر رویندر ترکھان، رچھپال پنو، جے کسان تحریک کے رمن رندھاوا، کسان آرمی کے ستیہ رتیوال، کسان سنگھرش سمیتی کے صدر امر سنگھ بشنوئی، ترجمان سبھاش سہگل، ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر وجے ریواڑ وغیرہ کسان لیڈروں نے کہا کہ مرکزی حکومت جب ہٹ دھرمی پر اڑے رہ کر زرعی قوانین واپس لینے کے لئے تیارنہ ہوئی تو کسانوں کی تاریخی اور بے مثال تحریک کو بدنام کرنے کی سازش رچی جانے لگی۔

رمن رندھاوا نے کہا کہ جب 22 جنوری کو آخری دور کی بات چیت ناکام ہوگئی تب متحدہ محاذ نے 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی کی تیاری کرنے کا بیان دیا۔

اس دن ہی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بھی بیان دیا تھا کہ اب حکومت بھی اپنی تیاری کرے گی۔ ان کے اس بیان کا مطلب دہلی ہنگامے کے بعد سمجھ میں آیا کہ وہ کس تیاری کی بات کررہے تھے۔

مزید پڑھیں:

دہلی میں تشدد: 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج

انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہنگامہ کسان تنظیموں کے اتحاد کو ختم کرنا ہی نہیں بلکہ تحریک کو اصل بات سے گمراہ کرنے کی بھی سازش ہے لیکن سبھی کسان تنظیمیں اب بھی متحد ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details