اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Dilapidated Inner Roads of Bandipora: فلٹریشن سینٹر کے پانی سے رابطہ سڑک متاثر

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پانی متعلقہ فلٹریشن سینٹر Filtration Center کا بیک واش کا پانی ہے، جس کی وجہ سے مذکورہ گاؤں میں جانی والی رابطہ سڑک کی حالت خراب ہوچکی ہے، اس کے علاوہ لوگوں کو بھی خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Connectivity Road Damage In Zalpora

فلٹریشن سینٹر کے پانی سے رابطہ سڑک متاثر
فلٹریشن سینٹر کے پانی سے رابطہ سڑک متاثر

By

Published : Jan 16, 2022, 7:57 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے زالپورہ سوناواری علاقے میں واقع واٹر سپلائی سینٹرWater Supply Center کے آس پاس کافی مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

فلٹریشن سینٹر کے پانی سے رابطہ سڑک متاثر

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پانی متعلقہ فلٹریشن سینٹر کا بیک واش کا پانی Filter Backwash Water ہے، جس کی وجہ سے مذکورہ گاؤں کو جانے والی رابطہ سڑک کی حالت خستہ ہوچکی ہے، اس کے علاوہ لوگوں کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔Dargad Village Lack of Basic Facilities: ترال کا درگڈ گاؤں بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے پیش نظر وہ متعدد بار انتظامیہ کے پاس گئے، لیکن ہر بار انہیں بتایا گیا کہ اس کا ٹینڈر دیا جا چکا ہے اور جلد ہی کام شروع کیا جائے گا، تاہم بعد میں کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پانی کے جمع ہونے اور نکاسی کا کوئی انتظام نہ ہونے سے مقامی سڑک کی حالت خستہ ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے روز مرہ کے عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد سے اپیل کی کہ اس مسئلے کا ازالہ کریں، تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات سے نجات مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details