کانگریس اترپردیش، اتراکھنڈ، منی پور، گوا اور پنچاب اسمبلی انتخابات کو لے کر سرگرم نظر آرہی ہے۔ کانگریس اس بار مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل جیسے موضوع کو لیکر عوام کے بیچ جائے گی۔ Congress Raise Several Issues in These Assembly Electionپانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان کانگریس پیر کے روز بے تحاشا مہنگائی، کسانوں اور بے روزگاروں کے مسائل اور فوجیوں کے مسائل پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو گھیرے گی اور ان معاملوں پر اس سے سوال کرے گی۔Congress Exposed BJP Failures on Several Issues
کانگریس کے قومی میڈیا انچارج پرنو جھا نے آج یہاں بتایا کہ اس کے سرکردہ لیڈران کل ان ریاستوں کا دورہ کریں گے اور میڈیا کے ذریعے عوامی مسائل پر حکومت سے جواب طلب کریں گے۔ اس دوران مہنگائی سے متعلق حقائق کے ساتھ مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کتابچہ '’مہنگائی بی جے پی‘ بھی جاری کیا جائے گا۔ Congress Strategies for Assembly Elections in 5 States
انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے میڈیا ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا لکھنؤ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل چندی گڑھ، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان گوا، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ جالندھر، راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ دہرادون ، قومی ترجمان سپریا شرینیت اور سابق ایم پی رنجیتا رنجن وارانسی اور ہاردک پٹیل میرٹھ میں نامہ نگاروں سے خطاب کریں گے۔ Congress on Unemployment, Farmers and Inflation