اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

UP Assembly Election: کانگریس کا 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کا اعلان - यूपी में 40% महिलाओं को टिकट देगी कांग्रेस

لکھنؤ کے پارٹی دفتر میں کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد تشستوں پر خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دے گی: پرینکا
یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دے گی: پرینکا

By

Published : Oct 19, 2021, 4:39 PM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات بالکل قریب ہیں۔ ایسے میں تمام تر سیاسی جماعتیں اپنا انتخابی منشور اور ایجنڈے کو عوام کے درمیان رکھ رہی ہیں۔ اسی درمیان کانگریس پارٹی نے تاریخ ساز فیصلہ کرتے ہوئے آنے والے اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد نشستوں پر خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دے گی: پرینکا

لکھنؤ کے پارٹی دفتر میں کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد ٹکٹ خواتین امیدواروں کو دیا جائے گا جس سے ریاست کی آدھی آبادی کی نمائندگی بہتر ہو سکے گی اور خواتین بھی سیاسی سطح پر اپنی حصہ داری درج کرسکیں گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ فیصلہ اترپریش کی سبھی خواتین کے لیے لیا گیا ہے جو آگے جانے کا خواب دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا 'یہ فیصلہ اناؤ کی اس لڑکی کے لیے لی ہوں جس نے مضبوطی کے ساتھ اپنی آواز بلند کیا۔ ہاتھرس کی اس ماں کے لیے لی ہوں جس نے مجھ سے گلے لگ کر کہا کہ 'مجھے انصاف چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: حکومت دھان کے کسانوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے: پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا کہ 'گنگا یاترا کے دوران ایک خاتون نے مجھے روک کر کہا کہ 'میرے گاؤں میں اسکول نہیں ہے۔ یہ فیصلہ الہ آباد یونیورسٹی کی اس لڑکی کے لیے ہے جس نے کہا کہ یہاں مرد کے لیے الگ قانون ہے اور لڑکیوں کے لیے الگ قانون ہے۔'

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ 'اترپردیش میں لاکھوں خواتین ہیں جو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا چاہتی ہیں لیکن سیاسی سطح پر ان کی نمائندگی نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا سبھی خواتین کو بااختیار بنانے کا عزم کیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details