اپوزیشن کانگریس نے ہفتہ کو ہماچل اسمبلی میں پرانے پنشن سسٹم کے مسئلہ پر تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ کیا۔ Congress walks out of Himachal Pradesh Assembly
کانگریس کی رکن آشا کماری نے کہا کہ اسپیکر کو انہیں پرانی پنشن کا مسئلہ اٹھانے کی اجازت دینی چاہئے کیونکہ نوٹس قاعدہ کے تحت دیا گیا تھا۔ تاہم، اسپیکر نے تحریک التوا کو مسترد کر دیا۔ Congress on Old Pension Scheme
جب اسپیکر سے وقفہ سوالات شروع کرنے کو کہا گیا تو ناراض کانگریسی اراکین نے نعرے بازی شروع کردی۔ کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی نے ایوان کے وسط میں آکر احتجاج کیا۔ اس کے باوجود وقفہ سوالات جاری رہا اور بعد میں کانگریس کے تمام اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ کانگریس اراکین کے واک آؤٹ کرنے کے بعد اسپیکر نے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر اور پارلیمانی امور کے وزیر سریش بھاردواج کو پرانی پنشن کے مسئلہ پر بولنے کی اجازت دی۔