نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کانگریس جنرل کنونشن سے قبل چھتیس گڑھ میں پارٹی لیڈروں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرا دھمکا کرکانگریس لیڈروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ واڈرا نے ٹویٹ کیا، 'وزیر اعظم جی کے دوست گوتم اڈانی پر شیل کمپنیوں کے ذریعے غبن اور دیگر بہت سے سنگین الزامات لگے۔ لیکن کیا آپ نے کسی ایجنسی کو اس کی تحقیقات کرتے ہوئے دیکھا۔ لیکن، کانگریس کنونشن میں رخنہ ڈالنے اورمودی جی اور ان کے دوست کے درمیان سانٹھ گانٹھ پراٹھنے والی آوازوں پر ایجنسیاں لگادی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "انڈین نیشنل کانگریس بلا خوف و خطر ملک کے مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ کانگریس کے اجلاس میں ہم مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے کا عہد کریں گے۔ کٹھ پتلی ایجنسیوں کا خوف دکھا کرآپ ملک کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ میں ای ڈی کی کارروائی دیر رات تک جاری رہی۔ ریاست میں ای ڈی نے پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں کل 9 لوگوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ جن میں سے 8 افراد کے خلاف کارروائی رات گئے تک جاری رہی۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ ای ڈی مرکزی حکومت کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔ مودی حکومت کنونشن کو لے کر گھبرا رہی ہے۔ اس لیے وہ ای ڈی کا سہارا لے رہی ہے۔
Priyanka Gandhi Slams Modi Govt کٹھ پتلی ایجنسیوں کے خوف سے نہیں دبے گی کانگریس کی آواز، پرینکا - پارٹی لیڈروں کے گھروں پرای ڈی کے چھاپے
پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ میں پارٹی لیڈروں کے گھروں پرای ڈی کے چھاپے کے حوالے سے مرکزی حکومت پر سکت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس بلا خوف و خطر ملک کے مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
Etv Bharat