وزارت داخلہ کی جانب سے سال 2021 کے لیے پدم ایوارڈس کا اعلان کر دیا گیا ہے ان ایوارڈس میں پدم بھوشن ،پدم ویبھوشن اور پدم شری ایواڈس شامل ہیں۔
ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجستھان کے سابق گورنر کلیان سنگھ ، گیتا پریس گورکھپور کے صد رادھےشیام کھیمکا کو بعد از مرگ ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔
وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو ادب اور تعلیم کے شعبے میں پدم شری ایواڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ان کے ساتھ ایک نام کشمیر سے فیصل علی ڈار کا ہے۔ فن کے لیے راشد خان کو بھی چنا گیا ہے۔ ایک نام آرٹ کے لیے آندھرا پردیش کے گوسا ویدور شیخ حسن(بعد از مرگ) کا ہے ۔ تعلیم کے لیے لداخ کے اخون اصغرعلی بشارت کو بھی چنا گیا ہے۔ گجرات کے خلیل دھن تجوی(بعد از ایوارڈ مرگ) ایوارڈ ملے گا
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد کو اس سال پدم بھوشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
72سالہ آزاد کو "عوامی امور" کے شعبے میں ان کی شراکت کے لیے صدر رام ناتھ کووند کی طرف سے پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔
وہیں، جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر رمن بلا نے اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ حکومت کی طرف سے غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن ایوارڈ دینا ایک سیاسی فیصلہ ہے، پھر بھی ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ یہ اعزازات بھارت کے صدر کی طرف سے ان رسمی تقاریب میں دیئے جاتے ہیں جو عام طور پر ہر سال مارچ-اپریل کے قریب راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوتے ہیں۔
اس سال صدر جمہوریہ نے 128 پدم ایوارڈز کی منظوری دی ہے جس میں 2 ڈو کیس (جوڑی کے معاملے میں، ایوارڈ کو ایک شمار کیا جاتا ہے) 4 پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور 107 پدم شری ایوارڈز شامل ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 34 خواتین ہیں۔
ان مشہور شخصیات کو پدم بھوشن ملا
غلام نبی آزاد - پبلک افیئرز
وکٹر بنرجی - آرٹ
گرمیت باوا (بعد از مرگ) - آرٹ
بدھادیب بھٹاچارجی - عوامی امور
نٹراجن چندر شیکرن - تجارت اور صنعت