اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Andheri East Bypolls کانگریس اندھیری ایسٹ ضمنی انتخابات میں شیوسینا کی حمایت کرے گی - کانگریس ضمنی انتخابات میں شیوسینا کی حمایت کرے گی

نانا پٹولے نے بدھ کے روز کہا کہ کانگریس اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف اس لڑائی میں کانگریس ایم وی اے کے طور پر شیوسینا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ Andheri East Bypolls

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 5, 2022, 5:42 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کے صدر نانا پٹولے نے بدھ کے روز کہا کہ کانگریس اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی اور مہا وکاس اگھاڑی ( ایم وی اے)کی شکل میں شیوسینا کے امیدوار کی حمایت کرے گی۔ اندھیری ایسٹ اسمبلی سیٹ پر شیوسینا کے ایم ایل اے رمیش لٹکے کی اچانک موت کی وجہ سے ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔Andheri East Bypolls

پٹولے نے کہا کہ ایم وی اے کی تشکیل مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد فرقہ پرست طاقت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار سے دور رکھنے اور مہاراشٹر کی بہتری کے لیے کی گئی تھی۔ بی جے پی ایم وی اے کو توڑنے کی کوشش کرتی رہی لیکن کامیاب نہیں ہوئی، اس لیے انہوں نے شیوسینا کو توڑ دیا۔

پٹولے نے کہا کہ ریاست میں ایم وی اے حکومت ڈھائی سال تک چلی۔ اس حکومت نے کورونا وبا کے دوران بھی بہت اچھا کام کیا لیکن حکمراں بی جے پی نے شیوسینا کے ایم ایل ایز کو قابو میں لانے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کا غلط استعمال کیا اور ایم وی اے حکومت کو گرایا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف اس لڑائی میں کانگریس ایم وی اے کے طور پر شیوسینا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے کانگریس کارکن پوری طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Nana Patole On RSS آرایس ایس نے ہی ملک میں سماجی عدم مساوات کا بیج بویا ہے، ناناپٹولے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details