بہار اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم کی شاندار کارکردگی پر پارٹی سے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ اگر کانگریس ایم آئی ایم کے ووٹ نہیں کاٹتی تو ایم آئی ایم کی سیٹٹوں میں مزید اضافہ ہوسکتا تھا۔
بہار اسمبلی انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی کامیابی پر خوشی سے سرشار رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کانگریس اور بی جے پی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی اور کہا کہ کانگریس نے ایم آئی ایم کا نام لے کر اتنا رونا رویا کہ وہ ایم آئی ایم کے حق میں ووٹ میں بدل گیا۔