نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اپنی پارٹی کے چار لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کی معطلی پر کہا کہ مانسون اجلاس کے لیے لوک سبھا سے اس کے چار اراکین پارلیمنٹ کی معطلی اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، لیکن حکومت چاہے جتنی بھی کوشش کرے، وہ ان کے حقوق کو نہیں چھین سکتی۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ یہ قدم اٹھا کر حکومت نے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے لیکن ان کی کوئی بھی سازش کانگریس کی لڑائی کو کم نہیں کر سکے گی۔Congress Slams Modi Government Over Suspension of MPs
Congress on Suspension of MPs: 'لوک سبھا اراکین کی معطلی اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے'
کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری Congress leader Adhir Ranjan Chowdhury نے اسے جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کا قدم قرار دیا اور کہا کہ ملک کا ہر شہری مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔ کانگریس ملک کے مظلوم شہریوں کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھانا چاہتی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سے کانگریس کی آواز دبنے والی نہیں ہے۔Congress on Suspension of MPs
یہ بھی پڑھیں: Congress Criticizes the West Bengal Government: زہریلی شراب سے چھ لوگوں کی موت، کانگریس کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید
کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اسے جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کا قدم قرار دیا اور کہا کہ ملک کا ہر شہری مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔ کانگریس ملک کے مظلوم شہریوں کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھانا چاہتی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سے کانگریس کی آواز دبنے والی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی امور کے وزیر کی تجویز پر لوک سبھا نے آج کانگریس کے مانک ٹیگور، رامیا ہری داس، ٹی این پرتاپن اور جیوتی مانی کو مانسون اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے ایوان کی کارروائی سے معطل کردیا ہے۔Congress Slams Modi Government Over Suspension of MPs
یواین آئی