اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amit Shah Slams Congress کانگریس میدان تیار کر لے، بی جے پی دو دو ہاتھ کرنے کو تیار: امت شاہ

وزیر داخلہ امت شاہ اترپردیش کے کوشامبی ضلع پہنچے اور یہاں فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ یہاں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے امت شاہ نے 2024میں پھر سے مودی حکومت بننے کا دعوی کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 7, 2023, 8:01 PM IST

کوشامبی: اترپردیش کے کوشامبی فیسٹیول کی شروعات کرنے کیلئے جمعہ کو پہنچے وزیر داخلہ امت شاہ نے بجٹ سیشن نہیں چلنے دینے کا الزام حزب اختلاف اور خصوصی طور پرکانگریس پر لگاتے ہوئے تیکھے حملے کئے اور 2024میں پھر سے مودی حکومت بننے کا دعوی کرتے ہوئے چیلینج کیا کہ کانگریس جہاں چاہے وہاں میدان تیار کر لے بھارتیہ جنتاپارٹی مقابلے کے لئے تیار ہے، یہاں کڑا دھام کے فسئیو میدان میں تین روزہ کوشامبی فیسٹیول کاافتتاح آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے کیا گیا۔ انہوں نے 612کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا ساتھ ہی ایم پی کھیلوں کا مقابلہ کے فاتح 3124کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے بعد وزیر داخلہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ 2024 میں بی جے پی لوک سبھا کے300سیزائد سیٹیں جیت کر پھر سے مرکز میں حکومت بنائے گی نریندر مودی وزیر اعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام نے 2014 میں نریندر مودی پر بھروسہ کرکے انہیں وزیر اعظم بنانے کا کام کیا اور ایس پی، بی ایس پی کانگریس کا پتہ صاف کردیا تھا۔ اسی طرح 2017میں اتر پردیش میں عوام نے 325سیٹیں بی جے پی کی جھولی میں ڈال دی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو اترپردیش کے وزیر اعلی بنے۔ انہیں 2019 میں پھر موقع ملا کانگریس سمیت حزب اختلاف کو ہرا کر مرکز میں بی جے پی کی حکومت بنی، نریندرمودی وزیر اعظم بنے۔ اس کے بعد 2022میں عوام نے پھر بی جے پی پر بھروسہ کیا اور اترپردیش میں دوباری یوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلی بنے۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ2024میں یو پی کیا کرے گا۔ جواب میں مودی کے نعرے لگنے لگے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ صرف اترپردیش ہی نہیں ملک کے کونے کونے سے مودی مودی کی آواز آرہی ہے۔ ملک کی عوام 2024میں وزیر اعظم کے طور پر نریندر مودی کو چاہتی ہے۔

انہوں نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور حزب اختلاف نے مل کر پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن نہیں چلنے دیا ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ بجٹ سیشن کے دوران ایک دن بھی بحث نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کوسورت کی ایک عدالت نے نااہل قرار دیا ہے۔ انہیں اس کے لئے اوپری عدالت میں جانا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے جو قانون بنایا تھااس قانون کا راہل گاندھی نے کچھ لیڈروں کو بچانے کے لئے مخالفت کی اور لاگو نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہاکہ عدالت نے کوئی پہلی بار راہل گاندھی کوہی سزا نہیں دی ہے بلکہ اس سے پہلے 17ایم ایل اے اور ایم پی کی رکنیت منسوخ کیا جا چکی ہے۔ راہل گاندھی کو قانون پر عمل کرنا چاہئے قانون کی پاسداری ہر شہری کا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل بابا بیرون ملک جاکر ہندوستان کی برائیاں کی ہے اس کے لئے انہیں ملک کی عوام معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کی مخالفت کرنے کے لئے میدان تیار کر لے، بی جے پی دو دو ہاتھ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details