اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اپنے سینئر ساتھیوں کے گھر کے باہر کانگریسی کارکنان کے ہنگامہ سے دکھی ہوں: چدمبرم - پی چدمبرم

کانگریس کے سینئر رہنماء پی چدمبرم نے کہا کہ جب ہم پارٹی کے پلیٹ فارم کے اندر مثبت بات چیت شروع نہیں کرپاتے تو میں خود کو مجبور محسوس کرتا ہوں۔ جب میں اپنے ایک ساتھی اور پارٹی کے رکن پارلیمان کے گھر کے باہر کانگریس کارکنان کی نعرے بازی والی تصاویر دیکھتا ہوں تو میں خود کو بہت دکھی اور مجبور محسوس کرتا ہوں۔

کانگریس کے سینئر رہنماء پی چدمبرم
Congress Senior leader P. Chidambaram

By

Published : Oct 1, 2021, 1:58 PM IST

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنماء پی چدمبرم نے پارٹی کی قیادت کے خلاف سینئر رہنماوں کے پارٹی کے سرکاری پلیٹ فارم کے باہر نعرے بازی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے کارکنان نے اپنے سینئر ساتھی کے گھر پر جس طرح ہنگامہ کرکے نعرے بازی کی ہے اس سے بہت غمزدہ ہوں۔

پی چدمبرم نے کسی ساتھی کا نام لئے بغیر کہا کہ جب ہم پارٹی کے پلیٹ فارم کے اندر مثبت بات چیت شروع نہیں کرپاتے تو میں خود کو مجبور محسوس کرتا ہوں۔ جب میں اپنے ایک ساتھی اور پارٹی کے رکن پارلیمان کے گھر کے باہر کانگریس کارکنان کی نعرے بازی والی تصاویر دیکھتا ہوں تو میں خودک و بہت دکھی اور مجبور محسوس کرتا ہوں۔ بندر گاہ تک کشتی کی بحفاظت واپسی کے لئے خاموشی سب سے اچھی۔

مزید پڑھیں:۔کپل سبل کی دبے الفاظ میں کانگریس قیادت پر تنقید

خیال رہے کہ کانگریس قیادت پر سوال اٹھانے والے سینئر رہنماء کپل سبل نے پریس کانفرنس کے بعد بدھ کو کہا کہ وہ 'جی حضوری' پر اعتماد نہیں کرتے اور کانگریس قیادت سے پارٹی کے مفاد میں سوال پوچھتے رہیں گے تو اس کے بعد کانگریس کے کارکنان نے رات کو کپل سبل کی رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details