اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Wrestlers Protest at Jantar Mantar کانگریس نے خواتین پہلوانوں کے الزاموں کے جانچ کا مطالبہ کیا - Congress seeks probe

کانگریس نے کہا کہ اتھلیٹ وینیش فوگاٹ نے دعوی کیا تھاکہ خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کی انہوں نے اکتوبر2021 میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اطلاع دی تھی۔ اس معاملے میں اب تک کیوں نہیں کارروائی کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 20, 2023, 8:08 PM IST

نئی دہلی: کانگریسی لیڈر اور اولمپک خطاب جیتنے والے مکے باز و یجیندر سنگھ نے کہا ہے کہ خواتین پہلوان کے الزاموں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے باکسنگ فیڈریشن کو تحلیل کرکے پہلوانوں کی شکایت کی جانچ کی جانی چاہئے۔

کانگریس لیڈر اور مکے بازویجیندر سنگھ اور پارٹی کے ترجمان سپریاشرینیٹ نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈ کواٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ پارٹی کی سب سے پہلا اور اہم مطالبہ ہے کہ باکسنگ فیڈریشن کو فوری طور پر تحلیل کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا، خواتین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ملک کی خواتین کے ساتھ ہی خواتین کھلاڑیوں کی حفاظت کئے جانے کی سخت ضرورت ہے۔ ملک کی کچھ خصوصی خواتین اتھلیٹ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور اپنے ساتھ ہونے والے عمل کے خلاف دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں کھل کرمخالفت کرنا شروع کیا۔'

کانگریس کے لیڈروں نے کہاکہ اتھلیٹ وینیش فوگاٹ نے دعوی کیا تھاکہ خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی کی انہوں نے اکتوبر2021 میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اطلاع دے دی تھی۔ کانگریس لیڈروں نے سوال کیا کہ جب وزیر اعظم تب تک بات پہنچ گئی تھی تو مودی کو بتاناچاہئے کہ انہوں نے اس معاملے میں خاموشی کیو ں اختیار کی اور کوئی قدم کیوں نہیں اٹھایا۔

وزیر اعظم سے خواتین کھلاڑی فوگاٹ کے ذریعے جنسی زیادتی کی اطلا ع فراہم کرنے اوراس میں مودی کی خاموشی کے سلسلے میں مکے باز اور کانگریسی لیڈر ویجیندرسنگھ نے کہا، فیڈریشن کے سربراہ کے خلاف ان کے الزام بہت سنگین ہیں ۔ وزیر اعظم کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ اس معاملے کی فوراجانچ کی جانی چاہئے ۔ پہلوانوں کے ساتھ مرکزی کھیل کے وزیریا کسی افسر کے درمیان بات چیت کا ایک لائیو ریکارڈنگ ہونی چاہئے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ انہوں نے کیابات کی ہے اور سمجھیں گے کہ کون غلط ہو اور کون صحیح ہے۔' کانگریس کی جنرل سکریٹی پرینکا گاندھی واڈرا بھی پہلوانوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آئیں اور کہا 'الزاموں کی جانچ ہونی چاہئے اور مناسب کاروائی کی جانی چاہئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details