اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress Satyagraha in Aurangabad اورنگ آباد میں راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ - کانگریس کا ستیہ گرہ

اورنگ آباد میں کانگریس کی جانب سے راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد شہر کے شاہ گنج علاقے میں واقع گاندھی جی کے مجسمے کے پاس کانگریس کارکنان نے ستیہ گرہ شروع کیا ہے۔

اورنگ آباد میں راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ
اورنگ آباد میں راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ

By

Published : Mar 26, 2023, 5:54 PM IST

اورنگ آباد میں راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع شاہ گنج علاقے میں گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے خلاف کانگریس کارکنان نے صبح دس بجے سے ستیہ گرہ شروع کیا ہے۔ کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم 2024 کے انتخابات میں مودی حکومت کو ان کی جگہ دکھائیں گے۔ مودی حکومت دوسری سیاسی پارٹیوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کانگریس کمیٹی اور ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ اس ستیہ گرہ میں قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے بھی شرکت کی اور راہل گاندھی کی حمایت کی۔ اس دوران شاہ گنج علاقے میں پولیس کا بھی سخت بندوبست کیا گیا تھا۔ اس موقع پر امباداس دانوے نے کہا ہے کہ شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے پہلے ہی واضح کر چکے ہیں۔ اگر آنے والے 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کو نہیں ہرایا گیا تو وہ اس ملک کی جمہوریت کو ہی ختم کر دی گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ملک میں اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اگر کوئی اپوزیشن حکومت کے خلاف آواز اٹھاتی ہے تو اس کی آواز کو دبانے کے لیے مرکزی حکومت مرکزی تحقیقاتی ایجنسیاں پیچھے لگا دیتی ہے لیکن اب تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بی جے پی کو آنے والے 2024 کے انتخابات میں شکست دینے کی تیاری کرنی ہوگی۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو بھی بچانا ہے اور یہ حکم شاہی حکومت کو اس کا اصل 'روپ' دکھانا ہوگا۔

ستیہ گرہ میں موجود اورنگ آباد شہر کانگریس کے صدر شیخ یوسف کا کہنا تھا کہ یہ ستیہ گرہ صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک راہل گاندھی کی حمایت میں پورے ملک میں کیا جارہا ہے تاکہ مودی حکومت کو معلوم ہو کہ اپوزیشن جماعتیں خوفزدہ اور گھبرانے والی نہیں ہیں بلکہ حکومت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ اورنگ آباد میں کانگریس کے جاری ستیہ گرہ میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کئی خواتین نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی پوسٹر لہرائے اور راہل گاندھی کی حمایت میں آواز بلند کیے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi disqualified MP پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کیے جانے کے بعد راہل گاندھی نے ٹویٹر بائیو میں 'ڈسکوالیفائیڈ ایم پی' لکھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details