نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے گوا کے سابق وزیر اعلیٰ دگمبر کامت Former Goa CM Kamat کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ یعنی ورکنگ کمیٹی سے ہٹا دیا ہے۔ Kamat Removes from CWC یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے کامت کو ورکنگ کمیٹی سے ہٹا دیا ہے۔
دگمبر کامت پر کانگریس کا الزام ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مائیکل لوبو کے ساتھ ملی بھگت سے کانگریس کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے پارٹی نے مسٹر کامت کو پہلے ہی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔