اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Tripura Assembly Election کانگریس نے تریپورہ انتخابات کے لیے 20 وعدوں کے ساتھ منشور جاری کیا - تریپورہ اسمبلی انتخابات

کانگریس کے سینیئر لیڈر اور ایم ایل اے سدیپ رائے برمن نے منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی 16 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اقتدار میں آتی ہے تو ریاست میں امن و امان قائم کرنے اور خواتین سے متعلق جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم رہےگی۔ بتا دیں کہ اس الیکشن میں کانگریس بایاں محاذ کے ساتھ مل کر لڑ رہی ہے اور بایاں محاذ نے الگ منشور بھی جاری کیا ہے۔ Congress Manifesto for Tripura Elections

کانگریس نے تریپورہ انتخابات کے لیے 20 وعدوں کے ساتھ منشور جاری کیا
کانگریس نے تریپورہ انتخابات کے لیے 20 وعدوں کے ساتھ منشور جاری کیا

By

Published : Feb 6, 2023, 7:54 PM IST

اگرتلہ: تریپورہ پردیش کانگریس نے پیر کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے 20 انتخابی وعدوں کے ساتھ اپنا منشور جاری کیا۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور ایم ایل اے سدیپ رائے برمن نے منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی 16 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اقتدار میں آتی ہے تو ریاست میں امن و امان قائم کرنے اور خواتین سے متعلق جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم رہےگی۔ اس الیکشن میں کانگریس بایاں محاذ کے ساتھ مل کر لڑ رہی ہے اور بایاں محاذ نے الگ منشور بھی جاری کیا ہے۔

پارٹی کی طرف سے غریبوں کے مفت علاج کے لیے پچاس ہزار روپے، بدعنوانی کو روکنے کے لیے ایک مضبوط لوک آیکت کا قیام اور پچھلے پانچ برسوں میں بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات شروع کرنے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا۔ ہر گھر کو 150 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی اور عوامی تقسیم کے نظام کے ذریعے سب کو 14 اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں گی، کم از کم 50 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ منشور میں سرکاری محکموں میں تمام خالی آسامیوں پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریپورہ اے ڈی سی کو بااختیار بنانے کے لیے برسوں سے پارلیمنٹ میں زیر التوا 125ویں آئینی ترمیمی بل کو منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ کانگریس نے وعدہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے گا، غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں کے متاثرین کو معاوضہ دیاجائے گا اورہر خاندان کو پانچ سو روپے کی سبسیڈی پر سالانہ چھ ایل پی جی سلنڈر فراہم کئے جائیں گے۔

ویژن ڈاکیومنٹ 2018 میں شامل وعدوں کو پورا نہ کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کرتے ہوئے، رائے برمن نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کی طرح لوگوں کو لبھانے کے لئے انتخابی منشور جاری نہیں کیا، جو انتخابات سے پہلے کئے گئے وعدوں کوپورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہم صرف وہ وعدے کرتے ہیں جن کی پاسداری ممکن ہو اور عوام کو دھوکہ دینے کے لیے کوئی ویژن نہیں بناتے۔

یہ بھی پڑھیں: Tripura Assembly Election تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے 17 امیدواروں کا اعلان کیا

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے ساتھ 13 سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اور معاہدہ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے بڑے مقصد کے لیے تھا، نہ کہ پارٹی کے ذاتی مفاد کے لیے۔ بے جے پی کے آمرانہ حکومت کے تحت لوگوں نے پانچ سال تک بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لوگ بائیں بازو- کانگریس حکومت کو اقتدار میں لائیں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details