نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کو گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی۔ کانگریس کے الیکشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج مکل واسنک نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی حتمی اور آخری فہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔Gujarat Polls 2022
گجرات قانون ساز اسمبلی کے دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے یہ پارٹی کی ساتویں اور آخری فہرست ہے۔ اس طرح 182 رکنی اسمبلی کے لیے اس کے تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریاست کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں پر یکم دسمبر اور بقیہ 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔