اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت نریندرمودی اور ارون جیٹلی اسٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کرے: کانگریس - राजीव गांधी खेल रत्न पुरस्कार का नाम बदला गया

کانگریس نے راجیوگاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے میجردھیان چند کے نام پر رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا لیکن کہا کہ اب حکومت کو نریندرمودی اسٹیڈیم اورارون جیٹلی اسٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کردینا چاہیے۔

Congress national spokesperson Randeep Singh Surjewala
کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا

By

Published : Aug 7, 2021, 3:24 AM IST

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت نے راجیو گاندھی کھیل رتن کا نام تبدیل کیا ہی ہے تو اسے اب پہلے نریندرمودی اسٹیڈیم اور ارون جیٹلی اسٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کردینا چاہیے۔

کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا

انہوں نے کہا کہ میجردھیان چند کو ہاکی کا جادوگر کہا جاتا ہے اور انہیں یہ نام ملک ہی نہیں بلکہ دنیا نے دیا۔ میجردھیان چند کا پوری دنیا میں احترام ہے۔

سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت نے اس شخصیت کا نام اپنے چھوٹے سیاسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کیا ہے اور اس معمولی مقصد کے لیے ان کے نام کا استعمال کرنا اچھا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ کا نام میجر دھیان چند کردیا گیا

ترجمان نے کہا کہ ان کی پارٹی میجردھیان چندکے نام پر ایوراڈ کا نام رکھنے کا خیر مقدم کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اب بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈران کے نام پر رکھے گئے اسٹیڈیموں کا نام بھی تبدیل کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details