کانگریس نے کہا ہے کہ کیرالہ اور آسام اسمبلی انتخابات کے نتائج اس کے توقع کے برخلاف ہے ان ریاستوں کو پارٹی نے جن وجوہات کی وجہ سے کھویا ہے اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
کیرالہ ، آسام اسمبلی انتخابات کے نتائج مایوس کن: کانگریس
کانگریس میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ "ان انتخابات میں آسام اور کیرالہ اسمبلی کے انتخابی نتائج ہمارے لئے چیلنج بھی ہے اور امید کے برخلاف ہے۔ ہم الیکشن ہار گئے لیکن نہ ہمت ہار گئے ، نہ حوصلے کھوئیں گے۔
کانگریس میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ "ان انتخابات میں آسام اور کیرالہ اسمبلی کے انتخابی نتائج ہمارے لئے چیلنج بھی ہے اور امید کے برخلاف ہے۔ ہم الیکشن ہار گئے لیکن نہ ہمت ہار گئے ، نہ حوصلے کھوئے اور نہ ہی آگے برھنے کا عزم۔ کانگریس پارٹی پلیٹ فارم پر انتخابی نتائج کا جائزہ لے گی اور جہاں جہاں خامیاں ہیں ہم مستقبل میں ان میں بہتری لاتے ہوئے مزید سنجیدگی سے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں ریاستوں میں کانگریس کے کارکنوں اور لیڈروں نے مل کر سخت محنت کی، لیکن رائے عامہ اب بھی ہمارے حق میں نہیں ہے۔ ہمارا تعلق پورے ملک کے عوام کے ساتھ اور خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں انتخابات ہوئے ہیں ہمارا رشتہ صرف سیاسی نہیں بلکہ روحانی بھی ہے۔ پارٹی اس رشتے میں مزید اعتماد اور وابستگی پیدا کرنے کے لئے سخت محنت کرے گی۔
یواین آئی
TAGGED:
RANDEEP SURJEWALA