احمدآباد:راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے بعد کانگریس ملک بھر میں اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ ایسے میں آج گجرات کانگریس کے لیڈران نے بھی گجرات اسمبلی کے رینو پر کھڑے ہو کر جم کر احتجاج کیا۔ گجرات اسمبلی میں کانگریس کے اراکین اسمبلی نے کالے کپڑے پہن کر 'اڈانی اور مودی بھائی بھائی' کے نعرے لگائے۔
گجرات اسمبلی اجلاس کی شروعات میں ہی راہل گاندھی کی منسوخی معاملے پر کانگریس اراکین احتجاج کرنے لگے، جس کے سبب گجرات اسمبلی کے چیئرمین شنکر چودھری نے کانگریس اراکین کو ایک دن کے لیے معطل کر دیا۔ اس کے بعد کانگریس اراکین اسمبلی گیٹ پر کھڑے ہو کر جم کر احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے۔
احتجاج کے دوران کانگریس اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور گوتم اڈانی کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر کانگریس کے اپوزیشن لیڈر امت چاوڑا نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں جمہوریت تباہ ہو گئی ہے۔ حکومت مالی طور پر اپنے دوستوں کی مدد کر رہی ہے۔ ایک طرف 130 ہم وطن اور دوسری طرف دوست کو بچایا جا رہا ہے۔