دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد علاقے میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار پر کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے حاضری دینے پہنچے۔ صدر بننے کے بعد ملکارجن کھڑگے کا یہ پہلا دورہ تھا۔ مولانا ابوالکلام آزاد کو کانگریس کے رہنما مکمل طور پر بھلا بیٹھے تھے حالانکہ پہلے ان کے مزار پر کانگریس کے تمام سیاسی رہنما حاضری دینے آتے تھے لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے کانگریس کی قیادت نے ان کے مزار پر آنا ہی چھوڑ دیا تھا لیکن اب نو منتخب صدر کی حاضری نے ایک بار پھر سے مسلمانوں کو اپنے ساتھ لانے کی کوشش کی ہے۔ Congress President Visits Abul Kalam Mazar
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ممبر آف پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے کانگریس کی قیادت کو مولانا ابوالکلام کے مزار پر آنے کی دعوت دے رہے تھے اور آخر کار میری یہ کوشش کامیاب ہو گئی۔ وہیں کانگریس کے سابق ممبر آف پارلیمنٹ اور ترجمان میم افضل نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔ دوسری طرف ہماری بھارت جوڑو یاترا راہل گاندھی کی صدارت میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی بنیاد پر جو لوگ ہمیں تقسیم کرنے کی سیاست کر رہے ہیں ان کو شکست دینے کے لیے یہ قدم سنگ میل ثابت ہوگا۔